• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے کار لفٹرز سمیت13 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات،گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران گل کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتا ملزم کے قبضے سے125گرام سے زائد چرس برآمدکر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،رضویہ پولیس نے سرسید لان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دوا سٹریٹ کریمنل جاوید اور سلمان کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے،گبول ٹاون پولیس نے سیکٹر پندرہ بی میں کارروائی کر تے ہوئے منشیات فروش سہیل عرف اسلم کو گرفتارکر لیا ہے ،گرفتار ملزم کے قبضے سے چرس ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے د وا سٹریٹ کریمنل آصف علی اور قاسم علی عرف درخشاں کوگرفتارکر لیا ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور پاکستان بازارسے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزمل شاہ اور سلمان کو گرفتار کر لیا ہے ،اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کار لفٹر ہیں ،ملزم مزمل شاہ پہلے سے مفرور ہیں،گرفتال ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے، شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شاہ زیب اور کاظم کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے، گلبہار اور دادو پو لیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ،3 مطلوب ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لی اہے ،گرفتار ملزمان میں  اللہ ڈینو،زاہد اور سہراب شامل ہیں ، گرفتار ملزمان قتل،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو دادو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تازہ ترین