• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں سول ڈیفنس ایڈ کیمپ لگانے کی ہدایت، سیکریٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ ریاض حسین سومرو نے سول ڈیفنس سندھ کے افسروں کا ایک اجلاس طلب کیا، جس میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ حاجی احمد ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سندھ مشتاق سومرو سول ڈیفنس کے فوکل پرسن ٹریننگ آفیسر الطاف حسین اور محکمہ داخلہ اور سول ڈیفنس کے افسروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ نے محکمے کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی، ہوم سیکریٹری سندھ نے تاکید کی کہ سول ڈیفنس کی تربیت کو سرکاری نیم سرکاری اداروں، صنعتوں اور کاروباری اداروں ، اسکولوں، کالجوں میں عام کیا جائے، آگ بجھانے اور حفاظتی انتظامات کی بھی تاکید کی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سول ڈیفنس ایڈ کیمپ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لگاجائیں ۔
تازہ ترین