• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کےویڈیو بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید محمد فاروق شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے دوران حراست ویڈیو بیان جاری کرنے کے خلاف مسماہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی آئینی درخواست کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث  ملتوی کردی ہے، درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا دوران حراست وڈیو بیان دباو ڈال کر لیا گیا ہے اور ڈاکٹر عاصم حسین کے ویڈیو بیان سے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
تازہ ترین