• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے دو کارکنان عارف عرف لنگڑا اور کامران عرف کامی کو جرم ثابت ہونے پر 12,12 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان عارف اور کامران کو بارہ بارہ سال قید و جرمانے کی سزا سنادی۔ واضح رہے دونوں ملزمان کو ستمبر2014 میں اورنگی ٹائون پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا اور ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا تھا۔
تازہ ترین