• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب :سرکاری ملازمین کے بونسزختم ‘وزراء کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

ریاض(شاہد نعیم ،نمائندہ جنگ)سعودی عرب نے وزراء کی تنخواہیں اور سرکاری شعبے کے ملازمین کو دی جانے والی بعض مالی مراعات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی کابینہ نے آئندہ نیا ہجری سال 1438 سے بعض بونسز اور مالیاتی فوائد ختم اور منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی صدارت میں قصر یمامہ ریاض میں ہوا جس میں دیگر ارکان سمیت شاہی عہدے دار بھی موجود تھے۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق مختلف گریڈز کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں مختلف کٹوتیاں کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین