• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس شام میں بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے،امریکا

نیویارک ( جنگ نیوز)اقوام متحدہ میں امریکا کے مندوب نے شام کے شہر حلب میں بمباری کے تناظر میں روس پر بربریت کا الزام عائد کیا ہے، دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ شامی فوجیں حلب میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچا کر شہر سے دہشت گردوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں امریکی سفیر سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ روس نے کونسل کو شام میں اپنی کارروائی کے بارے میں جو بتایا وہ سب جھوٹ تھا،شام میں حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق حلب میں شامی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے اب تک ایک ہفتے کے دوران 200 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں،امریکی سفیر کامزیدکہنا تھا کہ روس شام میں انسداد دہشت گردی میں نہیں بلکہ بربریت میں ملوث ہے،انہوں نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ روس اور شام نے حلب میں حکومت مخالف باغیوں پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے اور وہ جنگی جرائم کے مرتکب بھی ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین