• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی،ذوالفقار آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی)بل منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے پیر کو ذوالفقار آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی)بل 2016 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ بل کے اغراض و مقاصد بتاتے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نئے بسائے جانے والے شہر ذوالفقار آباد کی حدود 2اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول میں پھیلی ہوئی ہیں ۔سجاول کو ٹھٹھہ سے الگ کرکے نیا ضلع بنایا گیا ہے لہٰذا ذوالفقار آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت تھی تاکہ مذکورہ قانون میں نئے ضلع سجاول کے الفاظ بھی شامل کیے جاسکیں۔
تازہ ترین