• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بچت پالیسی منظور، وزراء، ایم پی ایز، سرکاری افسروں کے ہوائی سفر پرپابندی

بہاولپور (نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت  نے بچت پالیسی 2016-17ء جاری کردی،وزراء، ایم پی ایز،سرکاری افسروںکے ہوائی سفر،نئی وہیکلز کی خریداری سمیت تمام سرکاری رہائشگاہوں اوردفتروں کی تزئین وآرائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹوسیکرٹریز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،ڈویژنل کمشنرز، ڈی سی اوز، سیکرٹری ٹوگورنر، سیکرٹری ٹوچیف منسٹر، پراونشل ڈائریکٹر لوکل فنڈآڈٹ کو جاری کردہ مراسلے میںبتایاگیاہے کہ صوبائی حکومت نے قومی خزانے سے بلاو جہ عوامی رقوم کے خرچ کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے اور بچت کی پالیسی کو اختیارکرنے کافیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے بچت پالیسی 2016-17ء کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق تمام صوبائی وزراء، ایم پی ایز،سرکاری افسروں  کے ہوائی سفرپر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتہائی ضرورت کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے اکانومی کلاس کی اجازت حاصل کی جاسکے گی۔ ایمبولینسز،فائر بریگیڈز،فائر فائٹنگ وہیکلز کے سوا  تمام نئی وہیکلز کی خریداری پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تازہ ترین