• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکوک بانڈ پر ٹیکسوں، ڈیوٹیز سے استثنیٰ، درآمدی کھاد کی قیمت میںکمی کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کھاد کی قیمت میں مزید 110روپے کمی کر دی اور اب نئی قیمت 12سو روپے فی بوری مقرر کی ہے ، ای سی سی نے سکوک بانڈ 2016کو بھی عالمی مارکیٹ میں جاری کرنےکیلئے سکوک بانڈ کی فروخت پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دینے کی بھی منظور ی دے دی ، ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت  پیر کو ہوا، ای سی سی نے  وزارت صنعت وپیداوار کے سیکرٹری کی سربراہی میں درآمدی یوریا کی قیمتوں میں کمی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ای سی سی میں جمع کرادی اور درآمدی یوریا کھاد کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش کی ، ای سی سی  نےدرآمدی یوریا کھاد کی قیمت پہلے ہی کم کر کے 1310روپے مقرر کی تھی اور اب کمیٹی کی سفارش پر اس میں مزید کمی کر دی اورای ایف ایم ایل میں موجود درآمدی یوریا کھاد کی قیمت فی بوری 1200روپے مقرر کردی۔
تازہ ترین