• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’لگتا ہے، مجھے بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے۔‘‘
بابا نے تشویش کا اظہار کیا،
’’آج اخبار میں الزائمر پر مضمون ہے۔
ساری علامات مجھ میں موجود ہیں۔
کیا تم مجھے کسی ڈاکٹر کے پاس لے چلو گے؟‘‘
میں نے وعدہ کیا،
’’ٹھیک ہے بابا، کل چلیں گے۔‘‘
میری بیوی نے چپکے سے کہا،
’’گزشتہ ہفتے بابا کا چیک اپ کرایا تھا۔
آپ نے انھیں یاد کیوں نہیں دلایا؟
کل کیوں دوبارہ چیک اپ کرانا چاہتے ہیں؟‘‘
میں نے کہا،
’’انھیں بھولنے کی بیماری ہے۔
صبح تک یاد نہیں رہے گا۔
لیکن میرے وعدے سے ان کی رات تسلی سے گزر جائے گی۔‘‘
تازہ ترین