• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا سشما سوراج کے اقوام متحدہ میں خطاب سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا جھوٹا دعویٰ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے اقوام متحدہ میں خطاب سے پہلے بھارتی میڈیا نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرفیو ختم کرنیکادعوی کیاتھا لیکن حریت رہنمائوں کی اپیل پر بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی رہی ، خوراک اور ادویہ کی شدید قلت کے باعث قحط کی صورتحال ہے،لاکھوں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں،سرینگر سمیت مختلف اضلاع میں بھارت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔قابض فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیاجارہاہے،بھارتی فوج نے متعدد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین