• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اترپردیش میں ریلی ، راہول گاندھی پر جوتا پھینک دیا گیا

نئی دہلی ( جنگ نیوز) اترپردیش میں ایک ریلی میں راہول گاندھی پر جوتا پھینک دیا گیا،کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اترپردیش میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں کانگریس کی راہ ہموار کرنے کےلئے دورے کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں سیتاپور میں کانگریس کے ایک روڈ شو کی قیادت کررہے تھے کہ اس دوران ہجوم میں سے ایک شخص نے راہول گاندھی پر جوتا اچھال دیا تاہم جوتا انہیں نہیں لگ سکا ، پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین