• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریا ض ، 405پا کستا نیو ں کی تنخو ا ہو ں کے بغیر وطن آمد کل سے شروع

ریا ض (  شا ہد نعیم ) سعو دی عرب میں مقیم سینکڑوں پا کستا نی مز دور جو تعمیر اتی کا موں سے وا بستہ ہیں، اس ہفتے بغیر تنخوا ہو ں کے وطن واپس آ جا ئینگے، پا کستا نی سفا رت خا نے کے حکا م کے مطا بق  مز دور تنخواہو ں کے حصول کیلئے مہینو ں انتظا ر کر چکے ہیں،کل 405 پا کستا نیو ں کی تنخو ا ہیں واجب الا ادا ہیں، جن کی وطن آمد کل بد ھ سے متو قع ہے، پا کستا نی سفا رت خانے  کے اتا شی  عبد ا شکو ر شیخ کے مطا بق سعو دی عرب میں6500 پا کستا نی ایسے ہیں جنہیں سعو دی تعمیر اتی کمپنیو ں نے  پچھلے 8 یا 9 ما ہ سے تنخوا ہو ں کی ادا ئیگی نہیں کی ہے ، پا کستا نیو ں کے علا وہ فلپا ئنی اور بھا رتی با شند وں کی بھی  بڑ ی تعدا د بغیر تنخو ا ہو ں کے  اپنے اپنے  وطن واپس جا چکی ہے، اطلا عا ت کے مطا بق 30000 سعو دی مز دور تنخو اہو ں کی عدم ادا ئیگی کے بحران سے متا ثر ہو ئے ہیں، عبد الشکو ر شیخ کے مطا بق 275 پا کستا نی پہلے ہی  وطن واپس جا چکے ہیں جن کیلئے امدادی پیکج کا اعلا ن  پچھلے مہینے کیا گیا تھا، یہ پا کستا نی مز دور دو مسا جد کی تعمیر سے  وا بستہ تھے جن کے نگراں شاہ سلمان تھے، عبد الشکو ر شیخ کے مطابق سعو دی  وزارت محنت نے پا کستا نی مز دو روں کی بہت مد د کی، اور پا کستا نی مز درو ں کو عدالتو ں میں مقد مے دائر کر نے کیلئے بھی اقدا ما ت کئے، پا کستا نی سفا رت خانے کے ذرا ئع کے مطا بق سفا رت خانہ ان مز دوروں کی تنخو اہیں وا پس کر نے کا  مجا ز ہو گا جو پہلے ہی وطن وا پس جا چکے ہیں ،2000 پا کستا نیوں  کے سعو دی عرب سے با ہر جا نے کے ویز ے تیا ر کئے جا چکے ہیں،جبکہ با قی پا کستا نیو ں کو بھی وطن جا نے کا فیصلہ کر نا ہو گا، ستر سے زائد پا کستا نیو ں کا دوسری سعو دی کمپنیو ں میں ٹرانسفر کیا جا چکا ہے، عبدالشکو ر شیخ کے مطا بق  دوسرے سیکٹر ز انہیں وہ پر کشش تنخو اہیں ادا نہیں کر ر ہے ہیں جو  انہیں تعمیرا تی کمپنیو ں سے مل رہی تھیں،عبد الشکور شیخ نے مز ید کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ پا کستا نی مزد و رو ں کو انکی واجب الا ادا تنخوا ہیں جلد مل جا ئینگی کیونکہ سعو دی عدا لتی نظام  دوسر ے ممالک کی نسبت بہت بہتر ہے۔
تازہ ترین