• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چھپ کر کارروائی کرسکتا ہے، ہمیںچوکنا رہنا ہوگا، چوہدری نثار

ٹیکسلا( مانیٹرنگ سیل،نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارت ، پاکستان میں چھپ کر کارروائی کرسکتا ہے،ہمیں گلی کوچوں میں دہشتگردی روکنےکیلئے چوکنا رہنا ہوگا۔ یہ وقت اندرونی سیاست کا نہیں، موجودہ حالات میں ملکی یکجہتی کا اظہار بیانات سے نہیں بلکہ عملی طور پر ہونا چاہئے۔بھارت کی دھمکیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہیے۔ ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ، مودی کی تقریر کے بعد یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم متحرک سفارتکاری کریں اور عالمی برادری کو بتائیں کہ خطے میں شرپسندی کون پھیلا رہا ہے۔پی پی 7 ٹیکسلا کے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ بھارت سامنے آکر پاکستان کے مقابلے پر بھلے تیار نہ ہو لیکن  وہ فوجی کارروائی کی بجائے کسی اور طریقے سے بھی وار کرسکتا ہے،پچھلے چند دنوں کے واقعات کا مثبت پہلو یہ ہے کہ سیاسی قیادت سمیت پوری قوم متحد ہے لیکن  دشمن کا راستہ روکنے کے لیے ملک کے اندر اور باہر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،حکومت،اپوزیشن کواکٹھےہونےکی ضرورت ہےتاکہ دنیا کو مثبت پیغام جائے،دشمن ملک کو یہ پیغام ملنا چاہیے کہ قوم کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے متحد اور تیار ہے۔بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر سے واضح ہو گیا کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے آج تک کسی ملک کے سربراہ کو اس قسم کی زبان استعمال کرتے نہیں دیکھا۔  ایک وزیر اعظم کی ایسی تقریر کا اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو نوٹس لینا چاہیے۔
تازہ ترین