• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سیکورٹی فورس کی تعیناتی میں تاخیر، پارلیمانی کمیٹی کو تشویش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک کے لیے اسپیشل سیکورٹی ڈویژن( ایس ایس ڈی ) کی تعیناتی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے پارلیمانی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایس ایس ڈی کے قواعد و ضوا بط طے کرنے کے لیے فوری طور پر اجلاس بلایا جائے ،سی پیک پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ  اجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی سینٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کووزارت داخلہ نے سی پیک کی سیکورٹی اور چینی ماہرین اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی پیک کے اسپیشل سکیورٹی ڈویژن میں سی پیک کے منصوبوں میں کام کرنیوالے چینیوں کی سیکورٹی کے لیے 15ہزار اہلکاروں پر مشتمل فورس تشکیل دی جائے گی جو پاک فوج کے 9ہزار ریگولر اہلکار وں اور پیرا ملٹری فورس کے 6ہزار اہلکار وں پر مشتمل ہوگی اور اسپیشل سیکورٹی ڈویژن  صوبائی پولیس کے ساتھ منسلک ہوگا، وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے کہا ہے ایس ایس ڈی کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین