• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن ، سندھ ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنیکی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے 3 ایڈیشنل ججوں کے نام مسترد کر دیئے ہیں، نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس سوموا رکے روز سپریم کورٹ میں اس کے چیئرمین/ چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت منعقد ہواجس میں سندھ ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کے معاملہ پر غور کیا گیا، اجلا س میں جسٹس اقبال مہر ، جسٹس خادم حسین ، جسٹس ذوالفقار احمد ، جسٹس فیصل کمال ، جسٹس کلیم خان آغا اور محمود اے خان کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ، جبکہ غلام قادر لغاری ، انور حسین ، اور عبد الغنی سومرو کے نام ڈراپ کر دیئے گئے ،اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججز، وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حا مد ، اٹارنی جنرل ،بار کونسل کے نمائندہ اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین