• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت دوستی بس 11اورسمجھوتہ ایکسپریس ٹرین138مسافروں کو لیکر بھارت چلی گئیں

لاہور ( نمائندہ جنگ) پاک بھارت دوستی بس گزشتہ روز11مسافروں کو لے کرلاہورکے لبرٹی ٹرمینل سے واہگہ بارڈر کے ذریعے صبح چھ بجے بھارت روانہ ہوئی۔ تمام مسافر پاکستانی تھے اورگذشتہ روز سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بھی لاہور سے 138مسافروں کو لیکر بھارت کیلئے روانہ ہو گئی۔مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی پر اطمینان کا اطہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان امن کےلیے دعائیں کیں۔  کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے میرٹھ سے تعلق رکھنے والی تین خواتین  بھارت نہ جاسکیں۔
تازہ ترین