• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کو پاناما لیکس معاملے سے بھاگنے نہیں د ینگے، نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز  سے وزیر اعظم کا نام نکالنے کی ضد کی جارہی ہے اور معاملے کو  ملک میں حالات جنگ کا ایشو اٹھا کر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پیپلز پارٹی وزیر اعظم اورن لیگ کو پاناما لیکس کے معاملے سے بھاگنے نہیں دے گی اور وزیراعظم کو احتساب کے دائرے میں لاکر دکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی شام سندھ اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نثاراحمد کھوڑونے کہا کہ پاناما لیکس کے متعلق حزب اختلاف کے ٹی اوآرز پر تحقیقات کراکے مقدمے کو عدالت تک لایا جائے اور وزیراعظم عدالت میں اپنی صفائی پیش کریں اور فیصلہ کرنے میں عدالتیں آزاد ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر پاناما لیکس معاملے کو عدالت تک نہیں لایا گیا اورن لیگ اپنی  ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو اس کے نتیجے میں جو نقصان ہوگا تو اس کی ذمہ دار ن لیگ ہی ہوگی ۔
تازہ ترین