• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کے گھر جا نے کے حامی نہیں ، سلسلہ ن لیگ نے شروع کیا، چا نڈیو

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو  نے کہا  ہے کہ ہم کسی کے گھر جا نے کے حامی نہیں ہیں یہ سلسلہ ن لیگ نے شروع کیا، انہو ں نے کہا کہ پاناما کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا لیکن (ن) لیگ نے جو روایتیں ڈالی ہیں اب اسے برداشت کرنا سیکھیں۔ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کاقصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے،سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں  سے  گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو  نے کہا کہ  پاناما لیکس حکمران کی جان نہیں چھوڑے گا اور اس کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا  ہےتاہم رائیونڈ مارچ کی حمایت نہیں کرتا لیکن (ن) لیگ نے روایتیں ڈالیں ہیں لہذا اب اسے برداشت کرنا سیکھیں  جب کہ اپوزیشن جماعتیں صرف احتجاج کا ساتھ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بڑی جماعت بن کر ابھری لیکن ان کے اندرونی اختلاف کے باعث ایم کیوایم کی جڑیں ہلناشروع ہوگئی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کاقصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے، پاکستان کی سالمیت کے معاملے پرفوج کے شانہ بشانہ رہیں گے اور کوئی ہمارے اوپر جنگ مسلط کرے تو یہ بھی قبول نہیں۔ 
تازہ ترین