• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن ٹرین منصوبہ، پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ʼʼاورنج لائن ٹرین‘‘ لاہور کے منصوبہ کے حوالہ سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر حکومت پنجاب کی اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے اس کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ فاضل عد الت نے قرار دیا ہے کہ مقدمہ کی اہمیت کے پیش نظر آئندہ سے روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت کی جائے گی، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں اس کیس کے حقائق اور قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز اورنج لائن منصوبہ کے کچھ حصوں پر کام روکنے کے حو الہ سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف حکومت پنجاب ، نیسپاک،ایل ڈی اے وغیرہ کی اپیلوں کی سماعت کی تو اپیل کنندہ نیسپاک کے وکیل شاہد حامد نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے منصوبہ پرکام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔
تازہ ترین