• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ ، کان میں پھنسے چینی انجینئرز و مزدور کو تین روز بعد بھی نکالا نہ جا سکا

حب(نامہ نگار) کان میں پھنسے دو چینی انجینئرز اور ایک مقامی محنت کش کو تین روز بعد بھی نکالا نہ جا سکاکراچی سے  200کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے دودھر کنراج زنک پروجیکٹ میں  ہفتے کے روز کام کے دوران لفٹ کی زنجیر ٹوٹ جانے سے دوچینی ماہر انجینئرز اور ایک مقامی محنت کش دودھر پروجیکٹ کی پہاڑی کان میں پھنس گئے تھے ۔کراچی سے بارہ افراد سے زائد تجربہ کار اور ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دودھر پروجیکٹ پہنچ چکی ہے دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گیس سلنڈر اور ضروری سازو سامان بھی پہنچادیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذوالفقار ہاشمی نے بتایا کہ ماہر ین پر مشتمل بارہ رکنی ٹیم اسلام آباد سے دودھر پروجیکٹ پہنچ چکی ہے کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں انہیں جلد نکال لیا جائے گا۔
تازہ ترین