• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 8 اگست، سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے تک کارروائی نہیں ہو سکتی،جوڈیشل کمیشن

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج و حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ 8اگست سول ہسپتال کی تحقیقات کیلئے قائم جو ڈیشنل کمیشن کیلئے نامزدممبر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نو ٹس لیا ہے اس لیے انکوائری کمیشن سمجھتاہے کہ ان حالات میں کیس کی کمیشن میں مزیدکارروائی مناسب نہیں ہے اس لیے انکوائری کی مزید کارروائی اس وقت تک موخر کی جاتی ہے کہ جب تک سپریم کورٹ آف پاکستان از خود نوٹس کا حتمی فیصلہ صادر نہیں کرتی ۔ یہ حکم انہوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سانحہ8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کی المناک واقعہ کے حقائق معلوم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن نمبر SO(Judl-1)7(1)2016/834-35بتاریخ 22ستمبر 2016کے تحت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم ہونے والے کمیشن میں کارروائی کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے جو ڈیشنل انکوائر ی کیلئے ان کو 8اگست کی ناگہانی سانحے کی انکوائری کیلئے قائم کردہ جو ڈیشل کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے حکومت کے نوٹیفکیشن میں کمیشن کی تشکیل سے پہلے اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان از خود نوٹس لے چکی ہے اوریہ پہلے سے عدالت عظمیٰ پاکستان کے سامنے زیر التوا ہے ۔
تازہ ترین