• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک، 13 زخمی، برادریوں کے درمیان تصادم کا خدشہ

نصرپور+میرپورخاص+ہالا(نامہ نگاران)مختلف واقعا ت میں 4افراد ہلاک ، 13زخمی،برادر یو ں کے در میان تصادم کا خد شہ۔نصرپور : شاہ پور درپور تھانے کی حددد میں کرکٹ میچ کے دوران خاض خیلی اور برو ہی ذات کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران  فائرنگ کے نتیجے میں سر میں گولی لگنے سے  32 سالہ غلام حسین جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے مقتول نوجوان کا لاش اسپتال پہنچا ئی۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ڈگری:شاہی بازار کے رہائشی محمد آصف پٹھان نے اپنی 18 سالہ بہن کائنات پٹھان کے اغوا کا مقدمہ تین افراد محمد اکرم آرائیں،محمد عثمان آرائیں اور ہما کے خلاف درج کرایا ہے ۔پولیس نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کو باز یاب کرانے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا  شروع کر دیئے ہیں تا ہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ میرپورخاص :مسلح ملزمان  اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ روپے ،سونے کے زیورات،موبائل اور دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے، دریں اثناء  رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پرسوار دو ملزمان  جانوروں کے ڈاکٹر ماجد پنھور کے کلینک میں داخل ہو کر  17ہزارروپے،اے ٹی ایم کارڈ،موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہالا:مٹیاری  شوگر مل کے قریب گاوٗں صدیق میمن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران دو نوجوان امتیاز احمد میمن اور امان اللہ میمن گولیاں لگنے سےشدید زخمی ہوگئے۔کوٹ غلام محمد:مختلف واقعایات میں  2افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ کرنٹ لگنے سے 30 سا لہ مھراب بھرگڑی جاں بحق  جیکہ35 سا لہ  حبیب گرگیج بری طرح جھلسں گیا ۔ دوسرے واقعہ میں گوٹھ داروغہ  میںھیمجی کو لہی کی بیوی نے گھریلو تنازعات سے تنگ آکر  اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ہالا :گوٹھ جمال ڈاہری میں کیریو برادری کے نوجوان مظہر کیریو نے اپنی ہی برادری کی 18سالہ عاصمہ بنت رانجھو سے نواب شاہ میں کورٹ میرج کرلی جوابی کاروائی کے دوران عاصمہ کے  ورثاء  نے اشرف کے گھر میں داخل ہوکر مظہر کی کزن 17سالہ کومل بنت اشرف کو اغوا کرلیا ۔ تصادم کے خطرے کے باعث گاوٗں میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ جامشور :مسافر وین سامنے سے آنیوالی  جیپ سےٹکرا گئی ۔ جسکے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو لایا گیا جبکہ ایک شدید زخمی کوسول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔خیرپور ناتھن شاہ:گاؤں نانگن میں شادی شدہ مریم چانڈیو کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔سسرال والوں نے مبینہ خودکشی قرار دیا جبکہ لڑکی کی والدہ سکینہ چانڈیو نے لڑکی کے دیور حاجی خان چانڈیو پرگلہ دباکر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔
تازہ ترین