• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پانچ فرار

سکھر (بیورو رپورٹ) گزشتہ شب آباد پولیس اسٹیشن کی حدود جعفر آباد لنک روڈ پر پولیس پارٹی موجود تھی جس نے چار مسلح ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو نجب علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے سکھر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک تھانہ بی سیکشن کی حدود میں موجود ہیں جس پر پولیس پارٹی تشکیل دی گئی پولیس نے واردات کی نیت سے موجود ڈاکوؤں کا گھیراؤ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران ایک ڈاکو سجاد مہر زخمی حالت گرفتارکر لیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہوگئے۔فرار ہونے والے پانچ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو مذکورہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے رات گئے کامیاب پولیس مقابلوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین