• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل فیکٹری میں چوری کرنیوالے 19افراد کیخلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کوٹری (نامہ نگار) کوٹری صنعتی زون میں قائم پاکستان آئل ملز کے ایڈمن منیجر سید اشفاق حسین شاہ نے سائیٹ تھانے پر چوری کا مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مئی سے اگست کے دوران مختلف اوقات میں فیکٹری ملازمین مہروزخان ،پرویز ابڑو،اسد جمال برہمانی ،اویس ،انور ،سیکورٹی گارڈ طالب ،سیکورٹی انچارج سمیت ٹینکر ڈرائیوراورمسروقہ سامان خریدنے والے گروہ کی ملی بھگت سے 3سو ٹن آئل اور 2سو ٹن بیج گم ہوا ہے جس پر کوٹری پولیس نے دو افراد پرویز ابڑو اور مہروز راجپوت کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے دونوں ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو مفرور دکھایا گیا ہے۔ 
تازہ ترین