• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق خاندا ن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فائدے سے محروم

مٹھی(نامہ نگار)ضلع تھرپارکر میں غربت کی لکیر سے بھی انتہائی نچلی سطح پرزندگی بسر کرنے والے ہزاروں غریب اور مستحق خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی فائدہ نہیں  پہنچ سکا ہے اور غربت کے خاتمے کے پروگرام سے تھر میں غریبوں کے بجائے امیر خاندن فیض حاصل کر رہے ھیں اور حقداروں کو بری طرح نظرانداز کیا جا رہا ہے،جبکہ کئی بار ایسی شکایات سامنے آئی ہیں۔ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پر سن ماروی میمن کی جانب سے اعتراف کرنے اور تھرپارکر میں دوبارہ سروے کرانے کے اعلانات کے باوجود بھی اس پر کوئی بھی عمل نہیں ہوسکاہے،تھر کے باشعور حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تھرپارکر میں اس پروگرام کے تحت دوبارہ سروے کرا یا  جائے ،تا کہ حقدار خاندانوں کی صحیح مالی مدد ہو سکے.۔
تازہ ترین