• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرپور : تجاوزات کیخلاف کارروائی، نالے پر قائم دس دکانیں مسمار

نصرپور (نامہ نگار) نصرپور میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے نالے پر تعمیر کردہ دس دکانیں مسمار کردیں۔ اس موقع پر متاثرین حاجی سید احمد قریشی زاہد پلیجو اور دیگر نے بتایا کہ 17 برس سے باقاعدہ ایگریمنٹ کے تحت ہر مہینے کرایہ ادا کرتے ہیں جبکہ دکانیں مسمار کر کے کوئی متبادل دکان نہیں دی گئیں متاثرین دکانداروں نے مزید کہا کہ ہم بیروز گار ہوگئے ہیں ہمارا روز گار چھینا گیا ہے ہمیں مسمار کئی گئی دکانیں کا متبادل دیا جائے۔
تازہ ترین