• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر جو گوٹھ : محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس

پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کنگری محمد عثمان خالد کی صدارت میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیرجوگوٹھ، پریالوء، احمدپور و دیگر علاقوں کے معززین نے شرکت کی، میونسپل، واپڈا، صحت ، سمیت شیعہ علماء کاؤنسل کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات پر غور کیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کے ذمہ داران کو ہدایات کی کہ محرم الحرام کے دوراں جلسوں جلوسوں اور ماتمی ریلیوں کے مقام پر صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے، طبی کیمپوں کا بہتر انتظام ہونا چاہئے اور واپڈا کو ہدایت کی کہ ان دنوں بجلی لوڈشیڈنگ اور جہاں بجلی کی سہولیات میں کوئی کمی ہے تو اسی پورا کیا جائے۔ 
تازہ ترین