• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو : بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر شہری اتحاد کی احتجاجی ریلی

اجامشورو (نامہ نگار) جامشورو کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے جامشورو شہری اتحاد کی جانب سے چوتھے روز احتجاجی ریلی نکالی گئی اور علامتی بھو ک ہڑتال جاری رکھی گئی۔ جامشورو شہری اتحاد سے سیاسی پارٹیوں ایس یو پی‘ پی پی شہید بھٹو ‘ جسقم‘جمعیت العلماء جامشورو‘ پی ٹی آئی کے رہنماؤں روشن برڑو شہزاد راجڑ طالب شاہ محمد قمبرانی سرور برفت قادر بخش بھلائی ربڈنو ابڑو ساگرسند ھی زاہد اور دیگر نے اظہار یکجہتی کیا ۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ منتخب نمائندے اور انتظامیہ عوام کے مسئلے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں اس سلسلے میں ہم کئی بار درخواستیں متعلقہ اہلکاروں کو دے چکے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو کے مسائل کے لئے ہمارا لگایا گیا احتجاجی کیمپ اُکھاڑ دیا گیا ہے لیکن اسکے باوجودہم نے کھلے آسمان تلے علامتی بھوک ہڑتال کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دوران کسی بھی منتخب نمائندے نے ہمارے پاس آکر ہماری بات سننے کی تکلیف گوارہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو یونیورسٹیز کے شہر کو پانی بجلی تعلیم صحت صفائی کی سہولتیں دی جائیں ورنہ دوسری صورت میں سخت احتجاج کے ساتھ قانون کا سہارا بھی لیا جائے گا ۔
تازہ ترین