• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو سعید آباد : حیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ

ہالا (نامہ نگار) حیسکو سب ڈویژن نیوسعیدآباد کی جانب سے  لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ رات کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ دن میں بھی دو گھنٹے اضافی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  شہریوں نے کہاہےکہ پوری سب ڈویژن میں 90فی صد  چوری کے خاتمہ کے علاوہ بجلی  بلز باقاعدگی سے  ادا کرنے   والے  نیوسعیدآباد کےشہریوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کرنے کیلئے  حیسکو چیٖف اور دیگر افسران  فوری نوٹس لیکر اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے علاوہ رات کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی ختم کرائیں  تاکہ شہری رات کو سکون سے نیند کر سکیں۔
تازہ ترین