• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ہر صورت بنیادی سہولتیں فراہم کی جائینگی، علی مرتضیٰ تھیم

شاہپورچاکر (نامہ نگار) عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے انہیں ہرصورت بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی شہدادپور کے چئیرمین بیرسٹر علی مرتضیٰ تھیم نے بابلی ہائوس شہدادپور کے مشہور سماجی رہنما سلیمان جی ابڑو کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ہم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کررہے ہیں۔ میں اور میری ٹیم دل وجان سے کوشش کریں گے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کی امیدوں کو پورا کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا شہدادپور کے عوام نے ہمیشہ تھیم خاندان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان سلیمان جی ابڑو کا کہنا تھا کہ ضروریات زندگی کی ہر چھوٹی بڑی اشیاء پر ٹیکس بھرنے والے عوام کو صاف پانی صحت سڑکیں تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے یہ حقوق پورے نہ کرنے والی ریاست ناکام ریاست کہلاتی ہے ہم نومنتخب میونسپل چیئرمین سے امید کرتے ہیں کہ وہ شہری اداروں میں ہونے والی کرپشن ۔کروڑوں روپے کی مویشی منڈی کی لاکھوں روپے میں ٹھیکہ دینے جیسے اہم معاملات کو ضرور شہری مفاد میں حل کریں گے ۔اپنے خطاب میں شہدادپور پریس کلب کے صدر سیدارشادظفربخار کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد بلدیاتی نظام مؤثر ہونے کے باعث عوام نومنتخب چیئرمین سے بہت ساری امیدیں وابستہ کررہے ہیں ہم صحافی وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے نومنتخب چیئرمین کو شہر کے مفاد میں ہونے والے ہر اقدام کی حمایت کا یقین دلاتے ہیں اس موقع پر ایڈوکیٹ طارق محمود آرائیں ایڈوکیٹ غلام مصطفیٰ سومرو لال بخش باگرانی سینئر صحافی عبداﷲداؤدپوٹہ بشیر میمن نیاز ڈیتھو مہدی پنہور اسلم آزاد نورسندھی ودیگر سیاسی اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔
تازہ ترین