• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے سرپرجنگی جنون سوار ہے ، اسماعیل میمن

بلڑی شاہ کریم( نا مہ نگار )پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کے وزیر اعظم مودی کے خلاف تا جر ایسوسی ایشن ، اسکولوں کے طلباء ، سماجی رہنماؤں ،اور شہریوں کی جانب سے مرکزی چوک سےریلی نکالی گئی جس کی قیادت حاجی اسماعیل میمن ،زاہد رند،پریم چند،راناطاہر،فتح محمد شیخ اور دیگر نے کی اس موقع پرریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اورکشمیریوں کے حق جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے درج تھے ریلی شہر کےمختلف مقامات سے ہوتی ہوئی غلام ہوٹل پر اختتام پزیر ہوئی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے حاجی اسماعیل میمن نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے سرپرجنگی جنون سوار ہے لیکن  اسے علم نہیں کہ پاکستانی ایک بہا در قوم ہے جوکہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہےاپنے خطاب میں زاہد رند نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اپنا شوق پورا کر لیں انہیں اندازہ نہیں کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اپنے وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے کشمیری تنہا نہیں ہیں بیس کروڑ عوام ان کے ساتھ ہے مودی مسلمانوں کا قاتل ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمنوں کے علاوہ ہمیں اندرونی دشمنوں کے خلاف بھی لڑنا ہوگا جوکہ کرپشن کی صورت میں ملک کو لوٹ کر بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین