• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما ملک محمد چانڈیو کی گرفتاری میں سازشی عناصر کا ہاتھ ہے،یونس تالپور

کنری (نامہ نگار)پی پی ممبر ضلعی کونسل نواب محمدیونس تالپور کی زیرصدارت ایک اجلاس ٹاؤن کمیٹی کنُری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران ضلعی کونسل قاضی صادق ،چوہدری احتشام،حاجی صدیق اور فقیر نذر سمیت تحصیل کنُری سے منتخب ہونے والے تمام پی پی  ممبران ضلعی کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواب یونس تالپورنے گزشتہ دنوں میرپورخاص پولیس کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنماء وممبر ضلعی کونسل ملک محمد چانڈیو کی گرفتاری کو بلاجوزقرار دیتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی اور کہا کہ ملک چانڈیوکی گرفتاری کے پیچھے سازشی عناصر کا ہاتھ ہے، جن کو بے نقاب کئے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ ضلع عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی مقبول سیاسی پارٹی کے طور پر رہے اس طرح کی بلاجوز کاروائیوں سے سچے ومخلص جیالوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
تازہ ترین