• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہٹڑی تھانے کی حدود میں تیز رفتار ٹریلر نے اوور ٹیکنگ کے دوران گھاس سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود میں بائی پاس روڈ پر اینگلو قاسم فیکٹری کے قریب پنجاب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے اوور ٹیکنگ کے دوران گھاس سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار 26 سالہ چھیملو کولہی موقع پر ہلاک جبکہ 28 سالہ وکرم اور 35 سالہ یالو کولہی زخمی ہوگئے جنہیں راہ گیروں کی اطلاع پر ہٹڑی پولیس نے اسپتال پہنچایا، ہلاک ہونے والوں کا تعلق بھینس کالونی لانڈھی سے بتایا جاتا ہے جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ 
تازہ ترین