• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں صفائی ستھرائی کےخصوصی انتظامات کئے جائیں، میئر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عشرہ محرم الحرام نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کا مقدس مہینہ ہے، اس ماہ میں عزاداران حسین ؓ کی جانب سےشہدائے کربلا کی یاد میں مجالس کے اجتماعات منعقدکئے جاتے ہیں، اس دوران صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار  میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے افسران اور شہر کی انجمنوں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام میں مجالس،امام بارگاہوں اور جلوس گزرنے کی شاہراہو ں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنایا جائے تاکہ عزاداران امام حسین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں  ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہر حالت میں یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر تنظیم عزادار کے صدر علیم حیدر، انجمن حیدری کے صدر نواز علی بھٹو، جنرل سیکریٹری رضا ایرانی، جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) کے ڈاکٹر یونس دانش، انجمن فدائیان رسولﷺ کے اشتیاق الدین اعجازودیگر بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین