• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل، 14ملزموں کی رہائی کا حکم

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، معمولی مقدمات کے 14ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق افتخار احمد نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 14ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، سول جج الطاف احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار احمد نے جیل ہسپتال، خواتین، نو عمر قیدیوں کی بارکوں اور کچن کا معائنہ کیا۔ قیدیوں سے ان کے مسائل سنے۔ اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ 
تازہ ترین