• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تکفیرکا فیصلہ انسان نہیں،اللہ اور رسول نے کرنا ہے،اسکالرز کونسل

ریاض (جنگ نیوز)سینئر سکالرز کی کونسل نے اس حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیر ایک سنجیدہ موضوع ہے کیونکہ اس سے قتل عام کو جواز مل جائے گا اور شادیاں اور وارثت رک جائے گی۔ کونسل کے مطابق حکمرانوں اور حکومت کو اسلام سے باہر قرار دینا زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس سے تشدد ہتھیاروں کے استعمال افرا تفری قتل عام اور بدعنوانی بڑھے گی۔ کونسل نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی اور دہشتگردی کو مسترد کرتا ہے اور اس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ سکالرز نے کہا کہ تکفیر کا فیصلہ انسانوں نے نہیں اللہ اور اس کےرسولﷺ نے کرنا ہے۔ اور قرآن و سنت سے تکفیر کیلئے واضح شواہد کی ضرورت ہے۔ سینئر سکالرز کی کونسل نے شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شام اور خصوصاً حلب میں نہتے شہریوں کے خلاف شروع کی گئی ہے جنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تازہ ترین