• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلا م آباد ،بھارت نے سفارتی عملے میں کمی کا فیصلہ کرلیا

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورجلد ہی عملے کے کئی ارکان واپس نئی دہلی چلے جائیں گے۔ بھار تی ہائی کمیشن کے ایک اہم افسر نے جنگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی دفتر خارجہ نے تمام سفارتی عملے کی فہرست مانگی تھی جب کہ ہائی کمشنر سے عملے میں کمی کے لئے سفارشات بھی مانگی تھیں جن کی روشنی میں عملے میں جلد ہی کٹوتی متوقع ہے،واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے اسلام آباد میں تعینات اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو فوری طور پر پاکستان سے بھارت واپس بلوا لیا تھا۔
تازہ ترین