• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا کرسچن کالونی حملے میں بہادری دکھانےپر2واپڈا سیکورٹی اہلکاروں کوفی کس10لاکھ انعام

لاہور (نمائندہ جنگ) وارسک ڈیم کے نواح میں واقع کرسچن کالونی پر 2ستمبر کی صبح دہشت گردوں کے حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اور سووینیئر پیش کئے۔ اعزاز پانے والوں میں واپڈا سیکورٹی سارجنٹ خائود علی خان اور سیکورٹی گارڈ نجیم علی خان شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے حملے کے دوران دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرنے پر واپڈا سیکورٹی اہلکاروں کی تعریف کی۔ دریں اثناء چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے واپڈا سیکورٹی اہلکاروں کی عزت افزائی پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین