• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری نے ثابت کیا وہ صدر بن سکتی ہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ثابت کیا ہے کہ وہ صدر بن سکتی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسا ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدارتی امدیواروں کے درمیان گرما گرم بحث کے دوران ٹوئٹر پر اپنے ایک تبصرے میں کیا، قبل ازیں ڈریکسل یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس چوری اور 2008میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کو اپنے لئے فائدہ مند کاروبار کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تازہ ترین