• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان ڈانس ویڈیو کیس، 5لڑکیوں کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے  خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں ڈانس ویڈیو کے معاملہ پر پانچ لڑکیوں کے قتل کے حوالے سے از خود نو ٹس کیس کی سماعت کر تے ہوئے معا ملے کی دوبارہ تحقیقات کی ہدا یت کی ہے اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت اور ڈی پی او کوہستان کو دوبارہ تحقیقات کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ فوجداری کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ نہیں کر سکتے ، پولیس کو معاملہ کی تحقیقات کرنی چاہیے ،یہ ایک فوجداری کیس ہے اور اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑا جا سکتا ، پولیس کو معاملہ کی تحقیقات کرنی چاہیے ۔جسٹس اعجاز افضل خاں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منگل کوکوہستان ویڈیو کے معاملے پر پانچ لڑکیوں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار افضل کوہستانی کے وکیل  نے موقف اختیار کیا کہ ڈانس ویڈیو میں نظر آنے والی پانچ لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا تھا اور کیساتھ میرے موکل کے تین بھائیوں کو بھی قتل کر دیا گیا یہ انتہائی اہم معا ملہ ہے کیس کو ری اوپن کیا جائے ، جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیا لڑکیوں کو قتل کرنے کے کوئی شواہد ہیں اور کسی نے لڑکیوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان لڑکیوں کو کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے گھر والوں نے قتل کیا اور انہو ں نےمقدمہ کا اندراج بھی نہیں کرایا ، عدالت نےکیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
تازہ ترین