• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان او ای سی ڈی ملٹی لیٹرل کنونشن کا ممبر بن گیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان او ای سی ڈی ملٹی لیٹرل کنونشن کا 104 واں ممبر بن گیا ہے۔ آئندہ سال کے آخر تک ہمیں ٹیکس چھپانے  والوں کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آ کر سوئٹزرلینڈ سے ٹیکس کے حوالے سے معلومات کے لئے معاہدہ پر کام شروع کیا۔ ان کی جانب سے ایم او ایف اور ٹیکس چھوٹ کی ڈیمانڈ تھی ،اب اس میں پیشرفت ہو رہی ہے،پارلیمنٹ سے منظوری لی جاتی ہے، ہم نے کابینہ سے منظوری دے دی ہے۔ 2017ءکے وسط میں اس پر دستخط متوقع ہوں گے۔ پاکستان نے ملٹی لیٹرل کنونشن کی ممبر شپ لی ہے۔ اس کے 103 ممبران ہیں۔ 14 ستمبر کو ہم نے اس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پاکستان او ای سی ڈی کا 104 واں ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک جب یہ آپریشنل ہو جائے گی تو پھر ہمیں ٹیکس چھپانے کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ یہ آفر 2011ءسے تھی تاہم یہ کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے۔ ہم نے ان کی تمام ضروریات پوری کیں۔
تازہ ترین