• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائو انوار کی معطلی، کیس کی سماعت نیا بنچ تشکیل دیئے جانے تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں معطل ایس ایس پی راؤ انوارکی معطلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رائو انوار کے مقدے کی سماعت نیا بینچ تشکیل دیئے جانے تک سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں راؤ انوار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیارکيا گیا کہ سندھ اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار کو گزشتہ دنوں ساڑھے تین بجے سہ پہر گھر سے گرفتار کیا۔ قانون کے مطابق ملزم کی گرفتارکیا گیا، سندھ اسمبلی پروسیجر رول 82 کے تحت اسپیکر کو کسی رکن کی گرفتاری کے بعد اطلاع دی جاتی ہے۔ خواجہ اظہارالحسن سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، خواجہ اظہارکو انتظامیہ کی حمایت حاصل تھی۔ خواجہ اظہار کی گرفتاری پرتحقیقات کے بغیرمعطل کیا گیا۔ اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں کسی افسر کو انکوائری کے بغیر ہٹایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ ان کوعہدے پربحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت میں تین ججز کو مستقل نہ کئے جانے پر کئی کیسز کی سماعت متاثر ہوئیں۔ رائو انوار کے کیس کی سماعت جسٹس عبدالغنی سومرو کی عدالت میں ہونا تھی جو کہ ان کے مستقل نہ کئے جانے کے باعث نہ ہو سکی۔ عدالت نے نیا بینچ تشکیل دیئے جانے تک سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین