• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہمداغ کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست نظرثانی کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کو ارسال

 نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی وفاقی کابینہ نے بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست نظر ثانی کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کو بھجوا دی، وزارت داخلہ کے عہدیدار کے مطابق بگٹی کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد نظر ثانی کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کو بھجوا دی، حتمی فیصلہ لینے سے قبل ایسی درخواستوںپر سکیورٹی ایجنسیوں کا نظرثانی کرنا ضروری عمل ہے، انکی درخواست پر حتمی فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر سربراہی وفاقی کابینہ کریگی۔بگٹی نے گزشتہ ہفتے جنیوا میں بھارتی قونصلیٹ میں درخواست دی تھی، جسے وزارت خارجہ امور کو بھیجا گیا اور پھر یہ درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی، اگر انہیں سیاسی پناہ مل جاتی ہے تو انہیں طویل مدتی ویزا دیاجائیگا، جسے ہر سال ری نیو کرانا ہوگا، دوسری صورت میں انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا جائیگا، جس کی بنیاد پر وہ دنیا بھر میں کہیں بھی اسے بطور سفری دستاویز استعمال کرکے سفر کرسکیں گے۔
تازہ ترین