• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کا بھارتی فورسز کے قافلے پرحملہ،5فوجی ہلاک

سرینگر ( ایجنسیاں) سرینگر جموں شاہراہ پر ونپوہ کولگام میں بھارتی فورسز کے قافلے  پر گھات لگا کر دستی بموں کے حملوں اور فائرنگ میں5اہلکار ہلاک ہو گئے۔اس حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گھات لگا کر تحریک المجاہدین سے وابستہ برہان وانی سکارڈنے کانوائے پر اچانک حملہ کیا۔ جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے جبکہ بعد میں ایک زخمی بھی دم توڑ گیا۔ فوج نے ہلاک ہونے اور مرنے والوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بادامی باغ سرینگر پہنچایا ۔ ترجمان نے کہا بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے دوران  معصوم  کشمیریوں کا قتل عام  جاری رکھی ہوا  ہے۔ سیاستدان بھارتی فورسز کو اپنے اقتدار کے لئے اور افسران اپنے پرموشنز اور تمغوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ جنگی جرائم میں مصروف فورسز کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حملے جاری رہیں گے۔حملے کے بعد  بھارتی فورسز نے فوری طور پر پورے علاقے کا محاصرے کر کے تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیاگیا   تاہم کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔دریں اثناءمقبوضہ کشمیر میں 81ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار رہیں ،حریت رہنماوں کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی ۔ قابض فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ وادی سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو اور سختیاں برقرار رکھیں اور  ٹریفک کو بند کردیا جبکہ  بچوں، خواتین،بزرگوں اور بیمار افراد کو خوراک اشیا لینے سے روک دیا۔گزشتہ روز مقبوضہ وادی سمیت دیگر اضلاع میں حریت کانفرنس کی اپیل پر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے100سےزائد کو زخمی کردیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔سرینگر سمیت مختلف اضلاع میں بھارت مخالف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، آٹھ جولائی سے جاری بھارتی جارحیت میں اب تک100سے زائد کشمیری شہید جبکہ 12ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین