• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ء انتخابات میں پھر بھرپورکامیابی حاصل کرینگے، فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر) 2018ء کے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں،پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم منتخب میئر اور ڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اختیارات اور وسائل میں کمی کے باوجود عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں ، اس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے وسائل اور اختیارات کے حصول کی کوششیں کی جائیں اس میں کامیابی نہ ملنے کی صورت میں عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے تاہم اگر کسی فورم پر کامیابی نہ ملی تو عوام سے رجوع کریں گے کہ ان کے منتخب نمائندوں کو نہ تو اخیارات دیے جارہے ہیں اور نہ ہی انہیں وسائل فراہم کیے جارہے ہیں یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے منگل کو یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور بشمول بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کہی ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر کراچی ، حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ منگل کی شام ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں بلدیاتی نمائندگان بشمول یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں بدھ کو کراچی میونسپل کارپوریشن کونسل کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی گئی ۔ اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا ، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین ، سید امین الحق ، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ، اظہار احمد خان ، اسلم آفرید ی، عارف خان ایڈو وکیٹ اور فیض احمد فیضی بھی شریک تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے بلدیاتی نمائندگان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، انہوں نے واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم  کے منتخب میئر اور ڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اختیارات اور وسائل میں کمی کے باوجود عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں ، اس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے وسائل اور اختیارات کے حصول کی کوششیں کی جائیں اس میں کامیابی نہ ملنے کی صورت میں عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے تاہم اگر کسی فورم پر کامیابی نہ ملی تو عوام سے رجوع کریں گے کہ ان کے منتخب نمائندوں کو نہ تو اخیارات دیے جارہے ہیں اور نہ ہی انہیں وسائل فراہم کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے بلدیاتی نمائندگان پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے افراد کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادار کریں ۔ ایم کیوا یم پاکستان کے سربراڈ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ انتخابی فہرستوں میں اپنے خاندان والوں کے نام کے اندارج ، کوائف میں درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے موبائل نمبر 8300پر میسج کرکے اپنے ناموں کا اندراج و تصحیح کرائیں۔
تازہ ترین