• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،6ستمبرکے نوٹیفکیشن میں ترمیم محکمہ بہبودآبادی اورکھیل وامورنوجوانان کے سیکرٹریز کا تبادلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے مختلف افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق حکومت سندھ نے اپنے 6 ستمبر 2016ء کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل اور نوجوانوں کے امور لئیق احمد کو سیکریٹری محکمہ بہبود آبادی مقرر کردیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی محمد سلیم رضا کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری محکمہ کھیل اور نوجوانوں کے امور مقرر کیا ہے۔ ممبر چیف منسٹر انسپکشن اینڈ انکوائریز ٹیم خادم حسین بھٹو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈاکٹر غلام مصطفی کو ڈائریکٹر لیبر سندھ مقرر کیا گیا ہے جبکہ غلام مصطفی کوہاد کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین