• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے اجلاس میں شاہی سید اور رحمٰن ملک میں نوک جھونک

اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی شاہی سید اور سنیٹر رحمٰن ملک کے درمیان زبردست نوک جھونک ہوئی‘ چیئرمین کمیٹی نے رحمٰن ملک سے کہا کہ آپ کو پاکستان کی ہر چیز کا پتہ ہے مگر آپ ڈرامہ کر رہے ہیں‘ میں آپ کی شکایت کروں گا کہ ان کو  ہماری کمیٹی سے واپس لے لیا جائے اور ان کی جگہ دو مزید ممبر دیدیئے جائیں۔ رحمٰن ملک نے چیئرمین کمیٹی سے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی میں بلوائیں جس پر چیئرمین نے کہا کہ پہلے آپ وزیر داخلہ کو اپنی کمیٹی میں تو بلا کر دکھائیں۔ اس دوران سینیٹر نجمہ حمید نے کہا کہ جس کمیٹی کو تنگ کرنا ہو وہاں رحمٰن ملک کو بھیج دیا جائے۔
تازہ ترین