• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کنٹریکٹرزنے 15 فی صد سیلز ٹیکس مسترد کردیا

صوابی(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے پندرہ فی صد  سیلز ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت نے 2011میں خیبر پختونخوا کے سیلاب اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں تین سال کے لئے انکم ٹیکس معاف کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا اس کے مطابق تین سالہ ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ بحال رکھا جائے کیونکہ صوبے کے کنٹریکٹر کسی صورت انکم ٹیکس کی بھاری رقم ادا کر نے کے قابل نہیں ان خیالات کااظہار گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام اجتماع سے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم پی اے ملک ریاض خان ، صوبائی سینئر نائب صدر انور شاہ باچا، ضلع صوابی کے صدر مظہر علی ، ممبران اجمل خان تورڈھیر اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ مقررین نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ضلع صوابی میں صوبائی حکومت نے ایک ارب روپے کا جو پراجیکٹ دیا تھا اس کے بقایا جات مارچ 2016سے ابھی تک متعلقہ ٹھیکہ داروں کو نہیں ملے ہیں جب کہ دیگر صوبوں میں ٹھیکہ داروں کو بقایاجات کی ادائیگی کی گئی ہے اس سلسلے میں سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع صوابی کے ٹھیکہ داروں کو بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی لیکن اب تک اس پر عملدر آمد نہ ہو سکا ۔
تازہ ترین