• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،عید پر لاپتہ شخص کی کہا نی کا ڈراپ سین،بیوی بچے قاتل نکلے

مردان (نمائندہ جنگ) باغیچہ ڈھیری میں عید  کی رات کو گھر سے پر اسرار طورپر غائب ہونے والے شخص کی کہانی کا ڈراپ سین ہوگی ہے ا ، بدقسمت شخص کو  بیوی اوربچوں نے اندوہناک طریقے سے قتل کر کے  نعش گھر  ہی میں دفنادی اور اپنے  جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے دوماہ   لاش نکال کر جلادی ،پولیس نے مقتول کی بیٹی سے حقیقت اگلوادی۔ مقتول کا خاندان  باپ کی آئے روز نصیحتوں سے تنگ تھا شہبازگڑھی کے تفتیشی آفیسر نے جنگ کو  بتایا کہ عید الفطر سے دو روزقبل با غیچہ ڈھیری کے رہا ئشی جمال ولد لطیف خان پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا جس کی گمشدگی کے حوالے سے اس کے بھائی فقیر تاج نے مقدمہ درج کیا تھا۔ 52سالہ جمال کی پراسرار گمشدگی پولیس کے لئے چیلنج تھی ڈی پی او فیصل شہزاد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ شہبازگڑھی کے ایس ایچ او نے دیگر نفری کے ہمراہ مقتول کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کی سترہ سالہ بیٹی مسماۃ بسمین کو حراست میں لے لیا جس نے ابتدائی تفتیش ہی میں پورا سچ اگل دیا پولیس کے مطابق جمال  کے اہل خانہ اس  کی آئے روز  کی نصیحتوں سے تنگ تھا جس پر اس کی بیوی مسماۃ انورہ نے بیٹوں سلمان اورعثمان سے مل کر اپنے شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایاسفاک بیوی نے ابلتا ہوا گھی اس پر سوتے میں پھینک دیا اوربعدازاں بیلچوں کے وارکرکے اسے  ابدی نیند سلادیا پولیس کے مطابق مقتول کو گھر کے اندر دفن کردیاگیا تاہم اپنے جرم کو  چھپانے کے لئے لاش کو دوبارہ نکال کر اس پر تیل ڈال کر جلایاگیا اوربعدازاں اس کی باقیات کو دوبارہ دفن کردیاگیا پولیس نے شواہد  اکٹھے  کرنے کے بعد اعضاء کو ڈی این اے ٹسٹ کے لئے خیبرمیڈیکل کالج پشاور بجھوادیئے ہیں جبکہ واردات کے مرکزی ملزمہ اوراس کے ملزمان بیٹے سلمان اورعثمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق مقتول سات بچوں کا باپ تھا  دوبیٹیاں شادی شدہ ہیں ایک 23سالہ بیٹا مجذوب ہے وہ ٹریکٹر ٹرالی چلاکر اپنی زندگی کی گاڑی ہانک رہاتھا کہ اپنے  بیوی بچوں کے ہاتھوں موت کی وادی میں چلاگیا۔
تازہ ترین